0
Thursday 31 Dec 2020 09:35

پاکستان میں کورونا وائرس مزید 58 سے جان بحق

پاکستان میں کورونا وائرس مزید 58 سے جان بحق
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، یہاں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں کمی کے بعد اب ان میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان ایک بار پھر 29 ویں نمبر سے 28 ویں پر آ گیا ہے۔ پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 475 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 58 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ 4 ہزار 960 مریض اس بیماری سے شفایاب ہوئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 10 ہزار 105ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 79 ہزار 715 ہو چکی ہے۔ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 39ہزار 695 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 66 لاکھ 96ہزار 68 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ کورونا وائرس کے ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کُل 34ہزار 537مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 206مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 4 لاکھ 35ہزار 73مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 2 لاکھ 14ہزار 425 ہو چکی ہے، جبکہ کُل اموات 3 ہزار 533 ہو گئیں۔ پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 37ہزار 949 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے بڑھ کر 4ہزار 13 ہو گئیں۔ خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 58ہزار 379 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 1 ہزار 638 ہو گئیں۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 37 ہزار 702 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک کُل 416 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ کورونا وائرس کے بلوچستان میں 18 ہزار 148 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 183 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔ آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 8 ہزار 256 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک کُل 221 مریض وفات پا چکے ہیں۔ گِلگت بلتستان میں 4 ہزار 856 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 101 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 907148
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش