بے بنیاد اور من گھڑت بھارتی پروپیگنڈہ مہم کا مقابلہ حقائق سے کیا جائے گا، عمران خان
31 Dec 2020 10:35
اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز، وزیر داخلہ شیخ رشید احمد، وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید، وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف، فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا ڈاکٹر ارسلان خالد و دیگر نے شرکت کی۔
اسلام ٹائمز۔ وزیرِ اعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ بھارتی میڈیا کے منفی پروپیگنڈے کو ناکام بنانے اور عوام میں شعور اجاگر کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں۔ وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کے خلاف جاری بھارتی پروپیگنڈے بالخصوص بھارتی میڈیا کی جانب سے جاری ہائبرڈ وارفئیر کے حوالے سے وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز، وزیر داخلہ شیخ رشید احمد، وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید، وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف، فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا ڈاکٹر ارسلان خالد و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں پاکستان کے خلاف بھارتی میٖڈیا کی جانب سے غلط معلومات اور منفی پروپیگنڈے کا جائزہ لیا گیا۔
خبر کا کوڈ: 907159