0
Thursday 31 Dec 2020 12:03

حکومت خود چاہتی ہے کہ وہ اعلان کردے کہ جارہی ہے، سراج الحق

حکومت خود چاہتی ہے کہ وہ اعلان کردے کہ جارہی ہے، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ پی ڈی ایم کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں، پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کی پالیسیوں میں کوئی فرق نہیں، پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے اپنے ایجنڈے ہیں، پیپلز پارٹی کسی صورت سندھ حکومت کی قربانی نہیں دے گی۔ اسلام آباد سے جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں شفاف الیکشن کے انعقاد سے متعلق ڈائیلاگ پر اتفاق رائے پیدا کریں، پی ٹی آئی حکومت اور پی ڈی ایم کے درمیان صرف نیب کے کیسز پر اختلاف ہے۔

انکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت اداروں کی وجہ سے ایڈہاک ازم پر چل رہی ہے، حکومت خود چاہتی ہے، وہ اعلان کردے کہ جارہی ہے۔ اسلام آباد میں سراج الحق سے میڈیکل انٹری ٹیسٹ دینے والے طلبا و طالبات کے نمائندہ وفد نے پارلیمنٹ لاجز میں ملاقات کی۔ سراج الحق نے طلبہ کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ میڈیکل کے طلبا و طالبات کے مسائل کے حل کے لئے پارلیمنٹ سمیت ہر فورم پر آواز بلند کریں گے۔ قبل ازیں سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے سراج الحق سے ملاقات کی اور ان کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔
 
خبر کا کوڈ : 907177
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش