QR CodeQR Code

امریکا میں کورونا سے ریکارڈ اموات، 114 سال میں پہلی بار ٹائمز اسکوائر عوام کیلیے بند

31 Dec 2020 13:05

امریکا دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ سب سے بڑا ملک ہے جہاں کیسز کی تعداد 2 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ گزشتہ روز امریکی ریاست کولوراڈو میں کورونا کی نئی قسم کے کیس کی بھی تصدیق ہو چکی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکا میں کورونا سے ریکارڈ 3900 اموات سامنے آئی ہیں جس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد ساڑھے 3 لاکھ سے بھی زیادہ ہو گئی۔ امریکا دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ سب سے بڑا ملک ہے جہاں کیسز کی تعداد 2 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ گزشتہ روز امریکی ریاست کولوراڈو میں کورونا کی نئی قسم کے کیس کی بھی تصدیق ہو چکی ہے۔نیویارک کے ٹائمز اسکوائرپر نیو ایئر پر 114سال میں پہلی بار عوام کے آنے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ دوسری جانب برطانیہ میں کورونا سے 981 اموات ہوئیں اور 50 ہزار نئے کیسز سامنے آئے جن میں نوجوانوں کی بڑی تعداد بھی وبا کا شکار ہے۔ اپریل کے بعد سب سے زیادہ ہلاکتوں کے بعد انگلینڈ میں مزید 2 کروڑ افراد پر چوتھے درجے کی پابندیاں نافذ کر دی گئی ہیں جس کے باعث اسکول تاخیر سے کھلیں گے۔ برطانیہ میں آکسفورڈ کی ایسٹرازینیکا ویکسین کے استعمال کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 907198

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/907198/امریکا-میں-کورونا-سے-ریکارڈ-اموات-114-سال-پہلی-بار-ٹائمز-اسکوائر-عوام-کیلیے-بند

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org