0
Thursday 31 Dec 2020 13:12

سندھ میں کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کی آزمائش کا مرحلہ شروع

سندھ میں کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کی آزمائش کا مرحلہ شروع
اسلام ٹائمز۔ صوبہ سندھ میں کورونا ویکسین کی آزمائش کا مرحلہ شروع کر دیا گیا ہے، سیکریٹری محکمہ صحت سندھ کاظم جتوئی نے کورونا ویکسین لگوائی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ویکسین کی آزمائش کا مرحلہ شروع کر دیا گیا ہے اور سیکریٹری محکمہ صحت سندھ کاظم جتوئی نے کورونا ویکسین لگوائی۔ کورونا ویکسین کیلئے سندھ میں رضاکارانہ ٹرائل جاری ہیں، کورونا ویکسین ٹرائل کی جامع رپورٹ وفاقی وزارت صحت کو ارسال کی جائے گی، اور ملک میں پہلے مرحلے میں کورونا ویکسین فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو دی جائے گی۔ دوسری جانب وفاقی کابینہ کی کمیٹی نے بھی چین سے کورونا ویکسین خریدنے کی منظوری دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 907199
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش