QR CodeQR Code

چین نے بھی کورونا کی نئی قسم کے پہلے کیس کی تصدیق کر دی

31 Dec 2020 14:12

برطانیہ سے سامنے آنے والے کورونا کی نئی قسم امریکا، بھارت، کینیڈا اور پاکستان سمیت کئی ممالک میں پھیل چکی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ چین نے بھی برطانیہ سے سامنے آنے والے کورونا وائرس کی نئی قسم کے پہلے کیس کی تصدیق کر دی ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق چین کے سینٹر آف ڈزیزز کنٹرول کا کہنا ہے کہ کورونا کی نئی قسم میں مبتلا خاتون کا تعلق شنگھائی سے ہے۔ چینی حکام کے مطابق کورونا کی نئی قسم میں مبتلا خاتون 14 دسمبر کو برطانیہ سے چین آئی تھی۔ خیال رہے کہ برطانیہ میں کورونا کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد چین نے برطانیہ سے براہ راست پروازوں پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ برطانیہ سے سامنے آنے والے کورونا کی نئی قسم امریکا، بھارت، کینیڈا اور پاکستان سمیت کئی ممالک میں پھیل چکی ہے۔


خبر کا کوڈ: 907205

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/907205/چین-نے-بھی-کورونا-کی-نئی-قسم-کے-پہلے-کیس-تصدیق-کر-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org