0
Thursday 31 Dec 2020 14:29

تحریک انصاف کے وزیر سبطین خان کیخلاف نیب ریفرنس دائر

تحریک انصاف کے وزیر سبطین خان کیخلاف نیب ریفرنس دائر
اسلام ٹائمز۔ نیب نے تحریک انصاف کے صوبائی وزیر سبطین خان کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق نیب نے تحریک انصاف کے صوبائی وزیر سبطین خان کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کر دیا ہے، جس میں سبطین خان سمیت 8 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ ریفرنس 2 فولڈرز اور 500 صفحات پر مشتمل ہے۔ نیب ریفرنس کے مطابق صوبائی وزیر پر اختیارات سے تجاوز کے الزامات ہیں، سبطین خان نے بطور وزیر منرل اینڈ مائنز اختیارات سے تجاوز کیا، سبطین خان کے غیر قانونی اقدامات سے خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا۔ واضح رہے کہ گذشتہ سال نیب نے سبطین خان کو دوران انکوائری گرفتار کیا تھا، ملزم پر چنیوٹ اور رجوعہ میں اربوں روپے کے غیر قانونی ٹھیکے من پسند کمپنی کو نوازنے کا الزام ہے، تاہم کچھ عرصے بعد انہیں رہا کر دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 907206
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش