0
Thursday 31 Dec 2020 14:59

پی ٹی ایم رہنما علی وزیر جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

پی ٹی ایم رہنما علی وزیر جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی انسدادِ دہشتگردی کی منتظم عدالت نے پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) رہنما رکن قومی اسمبلی علی وزیر و دیگر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت کے روبرو پولیس نے پی ٹی ایم رہنما و ایم این اے ملزم علی وزیر و دیگر کو پیش کیا۔ عدالت نے ملزم علی وزیر سمیت دیگر ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت تک مقدمے کا چالان پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ پولیس کے مطابق علی وزیر و دیگر نے ملکی اداروں کیخلاف نازیبا الفاظ ادا کئے، عوام کو اشتعال دلوایا۔ ملزم علی وزیر و دیگر کیخلاف سہراب گوٹھ تھانے میں مقدمہ درج ہے۔
خبر کا کوڈ : 907208
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش