QR CodeQR Code

سالِ نو پر ہوائی فائرنگ کسی کی جان لے سکتی ہے، آصفہ بھٹو کا پیغام

31 Dec 2020 15:28

سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی صاحبزادی نے کہا کہ آپکی فائرنگ سے ایک معصوم زندگی ختم ہوسکتی ہے، لہذا اپنی خوشی کو کسی اور کے غم کا سبب نہ بنائیں۔ آصفہ بھٹو نے ہیش ٹیگ "ذمہ داری سے منائیں" کا بھی اپنی ٹوئٹ میں اضافہ کیا۔


اسلام ٹائمز۔ سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے عوام سے سالِ نو کے جشن پر احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں آصفہ بھٹو نے لکھا کہ آدھی رات کو ہوائی فائرنگ میں دوسروں کے ساتھ شریک نہ ہوں، آپ کی ہوائی فائرنگ کسی کی جان لے سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ کی فائرنگ سے ایک معصوم زندگی ختم ہوسکتی ہے، لہذا اپنی خوشی کو کسی اور کے غم کا سبب نہ بنائیں۔ آصفہ بھٹو نے ہیش ٹیگ "ذمہ داری سے منائیں" کا بھی اپنی ٹوئٹ میں اضافہ کیا۔


خبر کا کوڈ: 907214

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/907214/سال-نو-پر-ہوائی-فائرنگ-کسی-کی-جان-لے-سکتی-ہے-آصفہ-بھٹو-کا-پیغام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org