QR CodeQR Code

2017ء کی مردم شماری میں آبادی کم ظاہر کرنا مسئلہ ہے، تاج حیدر

31 Dec 2020 16:15

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر پی پی رہنما نے کہا کہ آبادی کو ٹھیک کیا جائے تو سندھ کا ترقیاتی بجٹ دگنا ہوسکتا ہے، پاکستان تحریکِ انصاف میں ناامیدی پائی جاتی ہے، وہ بھی حکومت کےخلاف بول رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و سینیٹر تاج حیدر کہتے ہیں کہ 2017ء کی مردم شماری میں آبادی کم ظاہر کرنا مسئلہ ہے۔ نجی ٹی وی سے  گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر تاج حیدر نے یہ بات کہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایم کیو ایم رہنما سے ملاقات مثبت رہی، ہم نے دستاویزات پیش کیں، اختلافات بھی ہوتے رہتے ہیں، بات چیت کا سلسلہ جاری رہنا چاہیئے۔ سینیٹر تاج حیدر کا کہنا ہے کہ سندھ کے بجٹ میں 35 فیصد حصہ سندھ حکومت جبکہ 65 فیصد وفاق کا ہے، سندھ کا ترقیاتی بجٹ 232 ارب روپے ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نے مزید بتایا کہ آبادی کو ٹھیک کیا جائے تو سندھ کا ترقیاتی بجٹ دگنا ہوسکتا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف میں ناامیدی پائی جاتی ہے، وہ بھی حکومت کےخلاف بول رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 907218

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/907218/2017ء-کی-مردم-شماری-میں-ا-بادی-کم-ظاہر-کرنا-مسئلہ-ہے-تاج-حیدر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org