0
Thursday 31 Dec 2020 17:17

حکومت گرانے والا اتحاد مفادات، سوچ اور بیانیے کی بھینٹ چڑھ گیا، شبلی فراز

حکومت گرانے والا اتحاد مفادات، سوچ اور بیانیے کی بھینٹ چڑھ گیا، شبلی فراز
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ 2020 میں اپوزیشن کوان کے غیر جمہوری ہتھکنڈوں نے" ناک آﺅٹ" کردیا ، حکومت کو گرانے کیلئے بننے والا اتحاد اپنےمفادات، سوچ اور بیانیے کی بھینٹ چڑھ گیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات سینٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ 2020 عالمی سطح پر مشکل سال رہا۔ کورونا وباء نے دنیا بھرمیں صحت کے نظام اور معیشتوں کو ہلا کر رکھ دیا۔ عمران خان کی قیادت میں پاکستان اس چیلنج سےاحسن انداز میں نبرد آزماہوا۔ صحت اورمعیشت دونوں کواہمیت دی۔

انہوں نے کہا کہ سمارٹ لاک ڈاؤن کی کامیاب حکمت عملی کوعالمی سطح پر پذیرائی حاصل ہوئی۔ عمران خان نے جرات مندانہ فیصلوں سے معاشی بہتری اور ترقی کیلئے درست سمت کا تعین کر دیا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ جنوری میں تبدیلی نئے سال کی ہو گی اورعوام کے مسائل کے حل کیلئے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں فیصلہ کن جدوجہد کے نئے مرحلےکا آغاز ہوگا۔ ہمارے فیصلوں اور پالیسی کا محور پاکستان کے عوام ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ جنوری میں تبدیلی نئے سال کی ہو گی اورعوام کے مسائل کے حل کیلئے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں فیصلہ کن جدوجہد کے نئے مرحلےکا آغاز ہوگا۔ ہمارے فیصلوں اور پالیسی کا محور پاکستان کےعوام ہیں۔
 
سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ اخلاقی جرات ہوتی تو پیپلزپارٹی کے فیصلے کے بعد خود ہی پی ڈی ایم کے تحلیل کا اعلان کر دیا جاتا۔ آج (31دسمبر) ہے، استعفوں کی ڈیڈ لائن رات 12 بجے ختم ہونے جارہی ہے۔ ن لیگ کے جن دو اراکین نے استعفی دیئے، سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے تصدیق کے لئے طلبی کے ساتھ ہی مکر گئے ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 907225
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش