0
Thursday 31 Dec 2020 21:56

بھارت میں کورونا کے 21822 نئے کیسز، متاثرین کی تعداد 1 کروڑ 2 لاکھ 66 ہزار

بھارت میں کورونا کے 21822 نئے کیسز، متاثرین کی تعداد 1 کروڑ 2 لاکھ 66 ہزار
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافے سے شفایابی کی شرح 96 فیصد سے زیادہ ہوگئی ہے، وہیں ایکٹو کیسز کی شرح مسلسل کم ہوکر 2.5 فیصد پر آگئی ہے۔ وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کو جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 21822 نئے کیس سامنے آئے جس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک کروڑ دو لاکھ 66 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ وہیں 26139 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 98.60 لاکھ ہوگئی ہے اور شفایابی کی شرح بڑھ کر 96.04 فیصد ہوگئی ہے۔ بھارت میں کورونا وباء کو شکست دینے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافے سے شفایابی کی شرح 96 فیصد سے زیادہ ہوگئی ہے، وہیں ایکٹو کیسز کی شرح مسلسل کم ہوکر 2.5 فیصد پر آگئی ہے۔ وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کو جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 21822 نئے کیسز سامنے آئے جس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک کروڑ دو لاکھ 66 ہزار سے تجاوز کرگئی۔
خبر کا کوڈ : 907249
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش