QR CodeQR Code

کم لاگت گھروں کی تعمیر کیلئے بینک ہر ممکن تعاون کریں گے، عمران خان

31 Dec 2020 23:05

تعمیراتی شعبے کیلئے اٹھائے گئے اہم فیصلوں سے عوام کو آگاہ کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے تعمیراتی شعبے کیلئے فکس ٹیکس رجیم میں ایک سال کی توسیع کی ہے، بڑے شہروں کیلئے ماسٹر پلان بنائے جا رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کم لاگت گھروں کی تعمیر کیلئے بینک ہر ممکن تعاون کریں گے۔ کم لاگت مکانات کیلئے 5 سے 7 فیصد شرح پر قرضے دیئے جائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان کا تعمیراتی شعبے کیلئے اٹھائے گئے اہم فیصلوں سے عوام کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے تعمیراتی شعبے کیلئے فکس ٹیکس رجیم میں ایک سال کی توسیع کی ہے، بڑے شہروں کیلئے ماسٹر پلان بنائے جا رہے ہیں، پہلے مرحلے میں ایک لاکھ مکانات کی تعمیر کے آغاز پر 3 لاکھ دیئے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں سرکاری زمینوں کا ریکارڈ مرتب کیا جائے گا۔ تینوں شہروں کی ڈیجیٹلائزیشن اگست تک مکمل ہو جائے گی، ماسٹر پلان سے سیوریج اور پانی فراہمی میں رکاوٹیں دور ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے کیلئے کم لاگت تعمیراتی منصوبوں کا پیکج دیا ہے، بینکوں نے 378 ارب روپے تعمیراتی شعبے کیلئے مختص کیے ہیں، پنجاب میں 163 ارب روپے کے تعمیراتی منصوبے شروع ہو چکے ہیں۔ ان منصوبوں سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔
 


خبر کا کوڈ: 907266

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/907266/کم-لاگت-گھروں-کی-تعمیر-کیلئے-بینک-ہر-ممکن-تعاون-کریں-گے-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org