QR CodeQR Code

خواجہ آصف اور ایاز صادق جیسے پارسائی کا لبادہ اوڑھے چوروں کا مقدر ذِلت و رسوائی ہے، شہباز گل

31 Dec 2020 23:24

نجی ٹی وی کے مطابق معاون خصوصی شہباز گل نے ایاز صادق کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نسل در نسل شریفی غلام، آقاؤں کی خوشنودی کیلئے ملکی اداروں کو متنازعہ بنا رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ شرم نااہل لیگ کے قریب سے نہیں گزری، کرپٹ چور ایک دوسرے کی پشت پناہی اور وکالت کرتے ہیں، ریاست کی بدنامی کا باعث بننے والے ڈھٹائی سے جھوٹ بول رہے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق معاون خصوصی شہباز گل نے ایاز صادق کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نسل در نسل شریفی غلام، آقاؤں کی خوشنودی کیلئے ملکی اداروں کو متنازعہ بنا رہے ہیں، بھارتی بیانیے کا پاکستان میں پرچار کرنے والوں کے منہ کالے ہونے ہیں، خواجہ آصف اور ایاز صادق جیسے پارسائی کا لبادہ اوڑھے چوروں کا مقدر ذِلت و رسوائی ہے، میڈیا پر کرپٹ لیگ کے چور، درباری روز ایک دوسرے کی پشت پناہی اور وکالت کرتے ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 907270

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/907270/خواجہ-آصف-اور-ایاز-صادق-جیسے-پارسائی-کا-لبادہ-اوڑھے-چوروں-مقدر-ذ-لت-رسوائی-ہے-شہباز-گل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org