QR CodeQR Code

حکومت کا نئے سال کا "تحفہ"، پیٹرولیم کی قیمتوں میں ڈھائی روپے اضافہ

31 Dec 2020 23:25

نوٹیفکیشن کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 31 پیسے فی لیٹر اضافے کی منظوری دی گئی ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 106 روپے ہوگی۔ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 80 پیسے تک اضافہ کرنے کی منظوری دی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت  نے سالِ نو کے آغاز پر پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔ خزانہ ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 31 پیسے فی لیٹر اضافے کی منظوری دی گئی ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 106 روپے ہوگی۔ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 80 پیسے تک اضافہ کرنے کی منظوری  دی گئی جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 110 روپے 24 پیسے ہوگی۔ اسی طرح کیروسین کی قیمت میں 3 روپے 36 پیسے کے اضافے سے نئی قیمت 73 روپے 65 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 95 پیسے بڑھا کر 71 روپے 81 پیسے کردی گئی ہے۔ قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے کے بعد ہوگا۔ پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے سے متعلق وزیر اعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ عوام کا ریلیف مدنظر رکھتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان نے اوگرا کی سفارشات کے برعکس پٹرولیم مصنوعات میں کم سے کم اضافے کی منظوری دی۔


خبر کا کوڈ: 907271

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/907271/حکومت-کا-نئے-سال-تحفہ-پیٹرولیم-کی-قیمتوں-میں-ڈھائی-روپے-اضافہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org