0
Thursday 31 Dec 2020 23:43

عراق، 2 امریکی فوجی قافلے سڑک کنارے نصب بموں سے ٹکرا گئے

عراق، 2 امریکی فوجی قافلے سڑک کنارے نصب بموں سے ٹکرا گئے
اسلام ٹائمز۔ عراقی میں غیر قانونی طور پر موجود امریکی فوج کے لاجسٹک قافلوں پر بم حملوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ آج دارلحکومت بغداد سمیت ملک میں موجود امریکی فوج کے 2 لاجسٹک قافلوں کو بم حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے جس سے متعدد امریکی گاڑیاں حساس فوجی سازوسامان سمیت تباہ ہو گئی ہیں۔ عراقی نیوز چینل الصابرین کے مطابق آج سہ پہر عراق کے جنوب میں واقع کویتی سرحد کے قریب واقع "جریشان" نامی گذرگاہ کے نزدیک پہلا امریکی فوجی قافلہ سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا گیا جبکہ اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم کسی مسلح گروپ نے تاحال اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ علاوہ ازیں امریکی فوج کا دوسرا لاجسٹک قافلہ دارالحکومت بغداد کے جنوبی علاقے "الیوسفیہ" میں بم حملے کا شکار بنا ہے۔ واضح رہے کہ سفارتی مشن پر عراق میں موجود ایرانی سپاہ قدس کے سابق کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی، عراقی حشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابومہدی المہندس و رفقاء کی پہلی برسی کے نزدیک عراق میں امریکی فوجی قافلوں پر بم حملوں میں کئی گنا اضافہ ہو گیا ہے جبکہ گذشتہ روز ہی عراق کے مختلف صوبوں میں امریکی فوج کے 3 لاجسٹک قافلے بم حملوں کا نشانہ بنے تھے۔
خبر کا کوڈ : 907275
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش