0
Friday 1 Jan 2021 00:38

سنٹرل کرم میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں نوجوان قتل، لاش برآمد

سنٹرل کرم میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں نوجوان قتل، لاش برآمد
اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم میں الوڑہ میلہ کے علاقہ میں نامعلوم افراد نے نوجوان کو قتل کر دیا، جس کی لاش برآمد ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق طاہر ولد وکیل عمر تقریباً 20 سال قوم مسوزئی کی لاش کل رات الواڑا میلہ میں اپنے گھر کے قریب سے برآمد ہوئی۔ رات کے وقت نامعلوم افراد نے پہلے اس پر چاقو کے وار کیے اور بعد ازاں سر میں گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔ قتل کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں۔ پولیس مختلف ذرائع سے تفتیش میں مصروف ہے۔
خبر کا کوڈ : 907286
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش