0
Friday 1 Jan 2021 11:34

سال نو کے جشن پہ قانون کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف سخت کاروائی کی گئی ہے، سی سی پی او لاہور

سال نو کے جشن پہ قانون کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف سخت کاروائی کی گئی ہے، سی سی پی او لاہور
اسلام ٹائمز۔ پولیس نےنیو ایئرنائٹ کے موقع پر قانون شکنی کرنے والے 126 ملزمان کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا ہے جن میں کثیر تعداد نوجوانوں کی ہے۔ سی سی پی او لاہور عمر شیخ کے مطابق نیو ائیر نائٹ پر ون ویلنگ کرنے پر 36 مقدمات درج کئے گئے جبکہ 36 موٹرسائیکلوں کو قبضہ میں لے لیا گیا، ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے نقص امن کا باعث بننے پر 32 مقدمات درج کئے گئے جن میں 34 ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں سی سی پی او لاہور نے بتایا کہ ملزمان سے 28 پسٹل، 02 جدید گن، 02 رائفل، گولیاں اور شیل برآمد ہوئیں، فائر ایکٹ کی خلاف ورزی پر 20 مقدمات میں 30 ملزمان کو دھر لیا گیا، جبکہ شراب نوشی پر 24 مقدمات درج کئے گئے۔ شراب نوشی کرنے والے ملزمان سے 192 لیٹر شراب اور 200 کین برآمد ہوئے۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق احمد خان کے مطابق سال نو کی پہلی رات کوئی بھی جانی یا مالی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔
 
خبر کا کوڈ : 907316
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش