0
Friday 1 Jan 2021 12:23

موجودہ حکومت نیب کو اپوزیشن کے لوگوں کو ٹھکانے لگانے کے لیے استعمال کررہی ہے، آصف کرمانی

موجودہ حکومت نیب کو اپوزیشن کے لوگوں کو ٹھکانے لگانے کے لیے استعمال کررہی ہے، آصف کرمانی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما آصف کرمانی نے نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں مانتا ہوں کہ نون لیگ اور پیپلز پارٹی سے بڑی غلطی ہوئی ہے کہ جب ہم لوگ حکومت میں تھے تو ہمیں نیب کا کالا قانون ختم کردینا چاہیے تھا، کیونکہ اب تو موجودہ حکومت نیب کے حوالے سے ہاتھ میں نہیں آ رہی اور وہ اس نیب کو اپنی آشیرباد سے اپوزیشن کے لوگوں کو ٹھکانے لگانے کے لیے استعمال کررہی ہے۔

آصف کرمانی کا کہنا تھا کہ یہ نیب مکمل طور پر حکومت کے کنٹرول میں ہے اور حکومت کے کہنے پر ہی یہ اپوزیشن کے لوگوں کے خلاف ناجائز اور غلط قسم کے مقدمے درج کر کے انہیں اٹھا رہا ہے، اگر نیب فیئر اینڈ فری پالیسی پر گامزن ہوتا تو آٹا چوری، چینی چوری، ادویات اسکینڈل اور ایل این جی اسکینڈل سمیت کئی معاملات میں کرپشن کے شکار حکومتی وزرا یا سپورٹران کو بھی تحویل میں لے چکا ہوتا۔

انکا کہنا تھا کہ اگر ایل این جی اور دوسرے کیسز میں اپوزیشن کے لوگوں کو نیب نے جیل میں ڈال رکھا ہے تو حکومتی وزرا جن کے جرائم کے خلاف انکوائری کمیٹیوں کی رپورٹس بھی منظر عام پر آ چکی ہیں، ان کے خلاف کارروائی کیوں نہیں ہوتی۔ آصف کرمانی نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اگر لاہور کی میٹرو بس میں انہیں کرپشن نظر آتی ہے تو ایک جتنے کلومیٹر کی مسافت پر بنی بی آرٹی میں انہیں کرپشن کیوں نظر نہیں آتی، جس پر لاہور میٹرو سے تین گنا زیادہ پیسے خرچ ہو گئے اور وہ ابھی تک چل نہیں سکی۔
خبر کا کوڈ : 907323
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش