0
Friday 1 Jan 2021 12:42

PP ارکانِ اسمبلی استعفوں کے خلاف ہیں، شاہ محمود

PP ارکانِ اسمبلی استعفوں کے خلاف ہیں، شاہ محمود
اسلام ٹائمز۔ وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں استعفوں پر اعتماد کا فقدان پایا جاتا ہے، اندر کی کہانی ہے کہ پی پی ارکانِ اسمبلی کی بڑی تعداد استعفوں کے خلاف ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم نے 31 دسمبر کی ڈیڈ لائن دی تھی، 31 دسمبر کی تاریخ گزر گئی، استعفے نہیں آئے، پی ڈی ایم نے اب 31 جنوری کی تاریخ دی ہے، وہ بھی گزر جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے آج کے اجلاس میں بھی کچھ نہیں ہو گا، اندر کی کہانی ہے کہ پی پی ارکانِ اسمبلی کی بڑی تعداد استعفوں کے خلاف ہے، 27 دسمبر کو گڑھی خدا بخش میں اہم اجلاس تھا، مریم گڑھی خدا بخش گئی تھیں، بلاول جاتی امراء کیوں جا رہے ہیں؟۔ وزیرِ خارجہ نے کہا کہ اجلاس میں زرداری صاحب نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی، ویڈیو لنک اور اجلاس میں شرکت زمین آسمان کا فرق ہوتا ہے، زرداری نے اجلاس میں ان لوگوں کو بھیجا جو بااختیار نہیں ہیں، پیپلز پارٹی سندھ حکومت سے استعفے دینے کے لیے تیار نہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ پی پی نے اپنے اجلاس میں فیصلہ کیا ہے کہ استعفے نہیں دے گی، پیپلز پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ضمنی الیکشن میں حصہ لے گی، پیپلز پارٹی میں فیصلہ کرنے کا اختیار آصف زرداری کے پاس ہے، ہم سیاسی عمل کے قائل ہیں، کس چیز پر بات کرنا چاہتے ہیں، ایجنڈا سامنے اور این آر او کو ایک طرف رکھیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کرک میں واقعہ رونما ہوا، مندر کو نقصان پہنچایا گیا، اس کا صدمہ ہے، مذمت بھی کرتے ہیں، وزیرِاعظم عمران خان نے بھی اس واقعے پر صدمے کا اظہار کیا ہے، جن لوگوں نے یہ کیا ہے انہوں نے انتہائی غیر ذمے داری کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ قانون کے خلاف اور مذہبی اقدار کے برعکس ہے، اس طرح کے عمل سے عالمی سطح پر پاکستان کا امیج خراب ہوتا ہے، مندروں، گوردواروں اور گرجا گھروں کا احترام مذہبی اقدار کا عکاس ہے، 4 جنوری کو واقعے کی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کی جائے گی۔ وزیرِ خارجہ نے کہا کہ قوم پی ڈی ایم کی حقیقت جان چکی ہے، اسے مسترد کر چکے ہیں، اپوزیشن سے ملنا محمد علی درانی کی پارٹی کا فیصلہ ہے، وہ تحریکِ انصاف کا حصہ نہیں، پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں میں ذہنی ہم آہنگی نہیں، یہ فطری اتحاد نہیں، قوم کے ساتھ مذاق نہ کریں، سنجیدہ ہیں تو سنجیدگی کا مظاہرہ کریں۔
خبر کا کوڈ : 907328
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش