0
Friday 1 Jan 2021 13:06

پی ڈی ایم رہنماوں سے محمد علی درانی کی ملاقاتیں ابہام پیدا کر رہی ہیں، قمر زمان کائرہ

پی ڈی ایم رہنماوں سے محمد علی درانی کی ملاقاتیں ابہام پیدا کر رہی ہیں، قمر زمان کائرہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ اس وقت مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیرپگارا کی کون سی حیثیت ہے جو وہ اس طرح مذاکرات کرانے کی کوشش کررہے ہیں؟، اگر ان ملاقاتوں میں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اور ہماری حکومت مخالف تحریک کے حوالے سے کسی بھی قسم کی بات چیت ہورہی ہے تو ضروری ہے کہ ہمیں بھی اس بارے میں آگاہ کیا جانا چاہیئے، پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان اگر ذاتی حیثیت میں ملے ہیں تو الگ بات ہے، لیکن اس سے پہلے شہباز شریف بھی محمد علی درانی سے ملے جس پر ہمارے اراکین کی طرف سے تحفظات کا اظہار کیا گیا، کیوں کہ ایسی ملاقاتیں ابہام پیدا کرتی ہیں۔

نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پہلے جب شہباز شریف سے محمد علی درانی ملے تو ظاہر ہے ان کی خواہش سے ہی وہ ملاقات ہوئی ہوگی، اب مولانا فضل الرحمان کے ساتھ بھی یقیناً یہی معاملہ ہوا ہوگا، تاہم اگر مذاکرات اپوزیشن کی حکومت تحریک کے بارے میں ہیں تو پھر اس حوالے سے تمام فریقین کو اعتماد میں لینا انتہائی ضروری ہے، لیکن اگر صرف تجاویز کے لیے یہ ملاقات ہوئی تو پھر یہ علیحدہ معاملہ ہے، اس وقت تک تو مجھے کچھ نہیں معلوم کہ مولانا فضل الرحمان اور محمد علی درانی کی ملاقات کس نوعیت کی ہے، لیکن اس حوالے سے میرا ذاتی خیال یہ ہے کہ اس سلسلے میں پی ڈی ایم کے سربراہ اپوزیشن اتحاد کے سربراہی اجلاس میں ضرور بات کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 907333
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش