0
Friday 1 Jan 2021 13:45

منبر و محراب کو ریاست کی مقرر کردہ ریڈ لائن کراس نہیں کرنی چاہیے، نور الحق قادری

منبر و محراب کو ریاست کی مقرر کردہ ریڈ لائن کراس نہیں کرنی چاہیے، نور الحق قادری
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے اسلام آباد میں ترقیب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹی وی اینکرز مجھ سے معیشت پر بات کرتے ہیں، مجھے کیا معلوم معیشت کیا ہے، مجھ سے ریاست مدینہ پر گفتگو کریں۔ وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا کہ نیوز چینلز کے پروگرامز میں مجھ سے معیشت سے متعلق گفتگو کی جاتی ہے جس کے بارے میں علم نہیں، جس چیز کے بارے میں مجھے علم نہیں اس پر کیسے گفتگو کر سکتا ہوں، جس موضوع پر عبور ہو گفتگو بھی اسی پر ہی کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سائنس دان جو بھی ہو دونوں صورتوں میں کمال کا ہوتا ہے، جبکہ دین کی دعوت دینے والوں کو فکری اور علمی طور پر تیار ہونا چاہیے۔

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور کا کہنا تھا کہ انبیا اور صوفیائے کرام نے دین کی تبلیغ اپنے کردار سے کی، امت اور وطن سے محبت بیدار کرنے کی ضرورت ہے۔ نور الحق قادری کا کہنا تھا کہ پاکستان جیسی آزادی دنیا میں کسی منبر و محراب کو حاصل نہیں، منبر و محراب کو ریاست کی مقرر کردہ ریڈ لائن کراس نہیں کرنی چاہیے، ریاست کے مسائل پر جوش خطابت سے اجتناب کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمیں ایک امت اور قوم بن کر رہنا ہوگا اور دوسروں کا بھی خیال کرنا ہوگا، ہر مذہب و فرقے کے لوگوں کے ساتھ اچھے برتاؤ سے ہی ہم اپنا پیغام دنیا تک پہنچا سکیں گے۔
خبر کا کوڈ : 907340
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش