QR CodeQR Code

شفقت محمود سے نجی تعلیمی اداروں کی نمائندہ تنظیموں کی ملاقات

1 Jan 2021 14:10

اسلام آباد میں ملاقات کے دوران وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ وزارت صحت کی بریفنگ پر تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ ہوگا، نجی تعلیمی اداروں کی مشکلات کا ادراک ہےاور ان کو پیکج دے رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ مارچ میں ہونے والے امتحانات مؤخر ہوں گے اور موسم گرما کی تعطیلات بھی اس سال کم ہوں گی۔ شفقت محمود سے نجی تعلیمی اداروں کی نمائندہ تنظیموں ملاقات کی ہے۔ پرائیویٹ اسکولز نے 11 جنوری سے تعلیمی ادارے کھولنے پر زور دیا۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ 4 جنوری کو بین الصوبائی وزرائے تعلیم اور این سی او سی اجلاس میں فیصلہ کریں گے۔حتمی منظوری این سی او سی دے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزارت صحت کی تجاویز کے بنا تعلیمی ادارے نہیں کھول سکتے، ہم نے بچوں، اساتذہ اور اسٹاف سمیت سب کی صحت کو دیکھنا ہے۔

اسلام آباد میں ملاقات کے دوران وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ وزارت صحت کی بریفنگ پر تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ ہوگا، نجی تعلیمی اداروں کی مشکلات کا ادراک ہےاور ان کو پیکج دے رہے ہیں۔ وفاقی وزیرتعلیم کا کہنا تھا کہ 2020 دنیا بھر کےلیے مشکل سال رہا، تعلیمی ادارے، دفاتر، صنعتیں اور مارکیٹیں بند رہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کورونا کے باعث اسکول حاضری کے بجائے آن لائن نظام پر جانا پڑا، آن لائن نظام پر آنے کے بعد بیشتر شہروں میں طلبہ کو مشکلات کا سامنا رہا۔
 


خبر کا کوڈ: 907347

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/907347/شفقت-محمود-سے-نجی-تعلیمی-اداروں-کی-نمائندہ-تنظیموں-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org