QR CodeQR Code

2021 کے پہلے تین ماہ میں پی ڈی ایم اور کرونا وائرس دونوں ختم ہوجائینگے، فواد چودھری

1 Jan 2021 14:13

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ 6 ماہ میں ایسے منصوبے شروع کرنا ہوں گے جو 2 برسوں میں اختتام تک پہنچیں۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ امید ہے 2021 کی پہلی سہ ماہی کے بعد کورونا رہے گا نہ پی ڈی ایم، نون لیگ اور پیپلز پارٹی اس عرصے میں نئی لیڈرشپ تلاش کرے۔ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 6 ماہ میں ایسے منصوبے شروع کرنا ہوں گے جو 2 برسوں میں اختتام تک پہنچیں۔ دوسری جانب فردوس عاشق اعوان کا کا کہنا تھا کہ ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے والوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی، وطن عزیز کی ترقی کیلئے نئے عزم کے ساتھ سال نو کو خوش آمدید کہتے ہیں، امید ہے 2021 پاکستانیوں کیلئے خوش قسمت ثابت ہوگا۔
 


خبر کا کوڈ: 907349

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/907349/2021-کے-پہلے-تین-ماہ-میں-پی-ڈی-ایم-اور-کرونا-وائرس-دونوں-ختم-ہوجائینگے-فواد-چودھری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org