QR CodeQR Code

پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی مزید چار سال کیلئے شیخ الجامعہ این ای ڈی مقرر

1 Jan 2021 14:22

نوٹیفیکیشن کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر نعمان احمد کو مزید تین برس کیلئے فیکلٹی آف آرکیٹکچر اینڈ مینجمنٹ سائنسز کا ڈین مقرر کر دیا گیا، جبکہ پروفسر ڈاکٹر محمد رضا مہدی کو بحیثیت پرنسپل تھر انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی توسیع دی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی مزید چار سال کیلئے شیخ الجامعہ این ای ڈی مقرر کر دیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق یونیورسٹیز اینڈ بورڈز حکومتِ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر سروش لودھی کو مزید چار سال کیلئے این ای ڈی یونیورسٹی کا وائس چانسلر مقرر کیا گیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر نعمان احمد کو مزید تین برس کیلئے فیکلٹی آف آرکیٹکچر اینڈ مینجمنٹ سائنسز کا ڈین مقرر کر دیا گیا، جبکہ پروفسر ڈاکٹر محمد رضا مہدی کو بحیثیت پرنسپل تھر انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی توسیع دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ سال 2021ء میں این ای ڈی یونیورسٹی اپنے سو برس مکمل کر رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 907352

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/907352/پروفیسر-ڈاکٹر-سروش-حشمت-لودھی-مزید-چار-سال-کیلئے-شیخ-الجامعہ-این-ڈی-مقرر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org