0
Friday 1 Jan 2021 16:10

اسلام آباد، جرمن شہری کا قاتل گرفتار

اسلام آباد، جرمن شہری کا قاتل گرفتار
اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں جرمن شہری کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم نصرالدین کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق 29دسمبر کو اسلام آباد میں جرمن شہری کو ڈکیتی واردات کے دوران قتل کر دیا گیا تھا۔ ملزم کی گرفتاری سے متعلق پولیس کا مزید کہنا ہے کہ جرمن شہری کا قاتل سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے اور جیل بھی کاٹ چکا ہے۔ ترجمان پولیس نے بتایا کہ ملزم سے واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد کر لی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 907378
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش