0
Friday 1 Jan 2021 17:22

پی ڈی ایم تحریک کا مقصد نااہل حکومت سے جان چھڑانا ہے، ناصر حسین شاہ

پی ڈی ایم تحریک کا مقصد نااہل حکومت سے جان چھڑانا ہے، ناصر حسین شاہ
اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ استعفے دینا ایک آپشن تھا، اس کے ساتھ دیگر آپشن بھی شامل تھے، پیپلز پارٹی کا ضمنی انتخابات میں حصہ لینا عوامی فلاح کیلئے ضروری ہے، سینیٹ اور ضمنی انتخابات مرحلہ وار ہوں گے۔ ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم تحریک کا مقصد نااہل حکومت سے جان چھڑانا ہے، استعفوں کو زیر بحث لایا جا رہا ہے، سب نے اپنی قیادت کے پاس استعفے جمع کرا دیئے ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ وفاقی حکومت کی وجہ سے گندم بحران پیدا ہوا، وفاقی حکومت گندم کو سنبھال نہ سکی اور سستے داموں برآمد کردی، اب ناقص گندم مہنگے داموں درآمد کی جا رہی ہے۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ یہ الزام اور انتقام کی حکومت ہے، نیب کی کارکردگی پر عدالتوں نے بھی سوال اٹھائے، پیپلز پارٹی عدالتوں کا احترام کرتی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ترقی کا سفر صرف صوبہ سندھ میں نظر آئے گا، سندھ میں کچھ منصوبے زیر تکمیل جبکہ کچھ مکمل ہو چکے ہیں۔ سید ناصر شاہ نے میڈیا میں زیر گردش خبروں کو رد کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں دھند کے باعث پروازیں متاثر ہیں، اس لئے بلاول نہ جا سکے جبکہ گڑھی خدا بخش جلسے میں فضل الرحمان نہیں آئے تو عبدالغفور حیدری نے نمائندگی کی۔
خبر کا کوڈ : 907386
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش