0
Friday 1 Jan 2021 18:26

لاہور، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے تعلیمی سفر کے 157 برس مکمل ہوگئے

لاہور، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے تعلیمی سفر کے 157 برس مکمل ہوگئے
اسلام ٹائمز۔ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے تعلیمی سفر کے157 برس مکمل ہو گئے۔ کالج نے یکم جنوری 1864ء کو اندرونِ لاہور میں دھیان سنگھ کی حویلی میں اپنے سفر کا آغاز کیا۔ پہلی کلاس 9 طلباء پر مشتمل تھی۔ یونیورسٹی میں فاؤنڈرز ڈے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر اصغر زیدی نے رجسٹرار ڈاکٹر شوکت علی، جی سی یو ڈینز پروفیسر ڈاکٹر احمد عدنان، پروفیسر ڈاکٹر سلطان شاہ، پروفیسر ڈاکٹر ریاض احمد اور پروفیسر ڈاکٹر خالد منظور بٹ سمیت انتظامی اور تعلیمی شعبہ جات کے صدور کے ہمراہ فاؤنڈرز ڈے کا کیک کاٹا۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے نئے سال کی مبارکباد دی۔

ان کا کہنا تھا کہ نیا سال جی سی یو کیلئے تعلیمی و انتظامی لحاظ سے بہترین ثابت ہوگا۔ وائس چانسلر نے کورونا وباء کے دوران یونیورسٹی کی تعلیمی سرگرمیوں کو آن لائن کرنے پر فیکلٹی ممبران اور انتظامی عہدیداران کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ رواں سال داخلوں اور تقرریوں کو میرٹ پر مکمل کیا گیا، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور پاکستان کا فخر ہے۔ بعدازاں جی سی یو اور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 907394
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش