0
Friday 1 Jan 2021 18:34

جے یو پی کا بریلوی عالم کو چیئرمین رویت ہلال کمیٹی لگانے کا مطالبہ

جے یو پی کا بریلوی عالم کو چیئرمین رویت ہلال کمیٹی لگانے کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی رہنما اور مسلم لیگ نون کے پی پی 68 سے ٹکٹ ہولڈر پیر سید محمد محفوظ مشہدی کی زیر صدارت لاہور میں ہونیوالے سنی تنظیموں کے اجلاس میں مفتی منیب الرحمن کو چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کے عہدے سے ہٹانے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا گیا ہے کہ ملک کی غالب اکثریت اہلسنت کے بجائے دوسرے فرقے کو عہدہ دیا گیا ہے اور ایسے شخص کو تعینات کیا گیا ہے جو کہ اس کی اہلیت نہیں رکھتا، وہ سرکاری ملازم اور درباری مولوی ہے، سنی عوام میں تشویش بڑھ رہی ہے کہ حکومت ایک مخصوص مسلک کی سرپرستی کر رہی ہے اور اہلسنت کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے۔ رہنماوں نے کہا کہ ہم عبدالخبیر آزاد کی تعیناتی کو مسترد کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ اہلسنت میں سے کسی اہل شخص کو چیئرمین رویت ہلال کمیٹی لگایا جائے، ہم مسلکی بنیادوں پر ہونیوالے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں، حالات و واقعات سے لگتا ہے کہ وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری سے بالا فیصلے کئے جاتے ہیں، اگر اتنے ہی بے اختیار وزیر ہیں تو اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں۔

اجلاس میں ناظم اعلیٰ مرکزی جماعت اہلسنت پیر اقبال شاہ بخاری، امیر فدایان ختم نبوت پیر سید واجد گیلانی، صوبائی آرگنائزر مولانا اخلاق جلالی، پیر انوار شاہ مشہدی، پیر صاحبزادہ نصیر اویسی، مولانا شکور رضوی، قاری رفیق نقشبندی، مولانا قیصر نواز جلالی اور دیگر بھی شریک ہوئے۔ اجلاس سے خطاب میں پیر محفوظ مشہدی نے کہا کہ بلاشبہ مفتی منیب الرحمان متنازع شخصیت تھے اور فرقہ وارانہ سیاست میں حصہ لیتے تھے، نواسہ رسول حضرت امام حسینؑ کے قاتل یزید کے حامی تھے، مگر اس کی سبکدوشی کے بعد اس منصب پر اہلسنت بریلوی ہی میں سے کسی اہل شخص کو نامزد کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم واضح کرتے ہیں کہ نئے چیئرمین عبدالخبیر آزاد متنازع ہی رہیں گے اور رویت ہلال کمیٹی کے اعلانات کو کوئی تسلیم نہیں کرے گا، جس سے قوم میں انتشار کا خدشہ ہے، اس لئے ہمارا مطالبہ ہے کہ رویت ہلال کمیٹی کے نئے چیئرمین کو ہٹا کر کسی اہل سنت عالم کی تعیناتی کا اعلان کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 907396
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش