0
Friday 1 Jan 2021 22:01

مقبوضہ کشمیر، لاوے پورہ فرضی انکاؤنٹر سرینگر کے بیشتر علاقوں میں ہڑتال

مقبوضہ کشمیر، لاوے پورہ فرضی انکاؤنٹر سرینگر کے بیشتر علاقوں میں ہڑتال
اسلام ٹائمز۔ لاوے پورہ سرینگر کے فرضی انکاؤنٹر میں غیر جانبدارانہ تحقیقات کرانے کے مطالبے کے حق میں جمعہ کے روز سرینگر کے بیشتر حصوں میں ہڑتال رہی، کسی بھی سیاسی یا علیحدگی پسند جماعت کی طرف سے کوئی ہڑتال کال دئیے بغیر ہی سرینگر کی سول لائنز اور شہر خاص کے کئی علاقوں میں جمعہ کے روز ہڑتال رہی۔ اطلاعات کے مطابق بازاروں میں تمام دکانیں بند رہیں تاہم سڑکوں پر پبلک و پرائیویٹ ٹرانسپورٹ کی نقل و حمل جاری رہی۔ شہر کے مرکزی علاقوں جیسے تاریخی لالچوک، بڈشاہ چوک، ریگل چوک، مائسمہ، ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ، بٹہ مالو، مولانا آزاد روڈ، رزیڈنسی روڈ ور ڈلگیٹ میں تجارتی و دیگر متعلقہ سرگرمیاں ٹھپ رہیں۔

اس دوران پیپلز ڈیموکرٹک پارٹی کی صدر اور سابق وزیراعلٰی محبوبہ مفتی نے لاوے پورہ انکاونٹر کے بارے میں جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے نام ایک مکتوب میں اس تصادم کا غیر جانبدارانہ تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے مہلوکین کی لاشوں کو ان کے لواحقین کے حوالے کرنے کا بھی مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ماں کو اپنے مہلوک بیٹے کے آخری دیدار سے محروم رکھنا غیر انسانی اور نا قابل قبول فعل ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر کے نام سال نو کی آمد پر اپنے مکتوب میں محبوبہ مفتی کہتی ہیں کہ امید ہے کہ آپ پارمپورہ میں 30 دسمبر کو پیش آئے بدقسمت واقعہ سے واقف ہوں گے جس میں تین لڑکوں کو مارا گیا جن کے اہلخانہ کا دعویٰ ہے کہ وہ ایک فرضی انکاؤنٹر تھا۔
خبر کا کوڈ : 907408
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش