0
Friday 1 Jan 2021 20:07

تیاری نہ ہونے سے متعلق میرا بیان توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا، وزیراعظم

تیاری نہ ہونے سے متعلق میرا بیان توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا، وزیراعظم
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ میرا تیاری سے متعلق بیان توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا، کوئی بیوقوف ہی ہوگا جسے پتہ نہ ہو ملکی مسائل کیا ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت سنبھالی تو ملک قرضوں میں ڈوبا ہوا تھا، گھر پر قرضہ چڑھتا رہے تو اس کا چلنا مشکل ہو جاتا ہے، گھر پر قرضہ چڑھے تو اخراجات کم کیے جاتے ہیں جبکہ قرضہ چڑھنے پر ملک کے باسیوں کی زندگی مشکل ہو جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکومتوں نے ملک کے تمام ادارے کرپٹ کر دیے تھے، ہم نے جب اقتدار سنبھالا تو مالیاتی خسارہ 20 ارب ڈالر تھا، میرا تیاری سے متعلق بیان توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا، کوئی بیوقوف ہی ہوگا جسے پتہ نہ ہو ملکی مسائل کیا ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت میں آنے کے بعد کہا تھا ملکی مسائل کا حل آسان نہیں، جوبائیڈن ابھی اقتدار میں نہیں آئے لیکن ادارے بریف کر رہے ہیں، امریکی صدر اقتدار سنبھالیں گے تو اداروں کی معلومات ہوں گی، ایسی ہی بریفنگ سے متعلق بات کی تھی جسے کچھ اور معنی دیے گئے، باہر بیٹھ کر اندازہ نہیں لگایا جاسکتا کہ اداروں کے اندرونی حالات کیا ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہمارے ٹیکس وصولیوں کا نصف قرضوں کی ادائیگی میں چلاجاتا ہے، 17 سال بعد ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 5 ماہ سے سرپلس ہے، صرف 2 سال میں ماضی کے قرضوں کے 20 ارب ڈالر واپس کیے، حکومتی اقدامات سے ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مستحکم ہے جبکہ 2 سال میں ترسیلات زر اور برآمدات میں بھی اضافہ ہوا۔

وزیراعظم نے کہا کہ قاف لیگ، ایم کیو ایم  اور دیگر اتحادیوں سے تعلقات اچھے ہیں، ایم کیو ایم کے نظریات ہم سے ملتے جلتے ہیں، ایم کیو ایم ہمارے منشور کے ساتھ چل رہی ہے، میری جنگ متحدہ بانی کے خلاف تھی جبکہ میں نے (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کے ساتھ مل کر حکومت نہ بنانے کا کہا تھا، ان کے ساتھ حکومت بنانے سے بہتر اپوزیشن میں بیٹھنا ہے، اصل مسئلہ حکومت میں آکر ملک کو لوٹنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 907412
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش