حکومت کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسیین ملک بھر کے تمام شہریوں کو مفت فراہم کرے گی، ڈاکٹر نوشین حامد
2 Jan 2021 07:33
نجی ٹی وی سے انٹرویو میں ڈاکٹر نوشین حامد کا کہنا تھا کہ چینی ویکسین کے کلینیکل ٹرائلز کا تیسرا مرحلہ جاری ہے اور بہت جلد ہی لوگوں کو بلا معاوضہ دستیاب ہو جائے گی۔
اسلام ٹائمز۔ پارلیمانی سیکرٹری برائے قومی صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ حکومت کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسیین ملک بھر کے تمام شہریوں کو مفت فراہم کرے گی۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے 2021ء کی دوسری سہ ماہی تک بین الاقوامی مارکیٹ سے کووڈ۔19 کی ویکسین خریدنے کے لئے 150 ملین ڈالر کی ابتدائی رقم مختص کی ہے تاکہ 220 ملین کی آبادی کو حفاظتی ٹیکے لگائے جا سکیں۔
خبر کا کوڈ: 907462