QR CodeQR Code

نیب کے دفتر کے سامنے احتجاج کریں گے، احسن اقبال

2 Jan 2021 10:58

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ہماری جدوجہد عمران خان کو ہٹانے کی نہیں پاکستان کو آئین کے مطابق کھڑا کرنے کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہماری جدوجہد عمران خان کو ہٹانے کی نہیں پاکستان کو آئین کے مطابق کھڑا کرنے کی ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ نیب کے دفتر کے سامنے احتجاج کا فیصلہ کیا گیا ہے، عمران خان فارن فنڈنگ کیس میں این آر او پر چل رہے ہیں، 19 جنوری کو پی ڈی ایم الیکشن کمیشن کے سامنے مظاہرہ کرے گی۔ احسن اقبال نے کہا کہ نیب کا کیلنڈر پی ڈی ایم کے سیاسی کیلنڈر سے مل کر چلتا ہے، ہم اداروں پر دباؤ نہیں ڈال رہے ہیں، لانگ مارچ کا حتمی فیصلہ ابھی ہونا باقی ہے، عمران خان نے اپنی ناکامی کے سائے قومی اداروں پر ڈال کر ان کا امیج خراب کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان نے محمد علی درانی سے کہا کہ جب تک عمران خان ہے مذاکرات نہیں ہو سکتے، جیل میں کوئی شخص حکومت کی اجازت کے بغیر قیدی سے نہیں مل سکتا، آصف زرداری اور نواز شریف کی سوچ میں ہم آہنگی ہے، جب محسوس ہو گا استعفوں سے یہ عمارت گر سکتی ہے استعفوں کی اینٹ نکال لیں گے۔


خبر کا کوڈ: 907487

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/907487/نیب-کے-دفتر-سامنے-احتجاج-کریں-گے-احسن-اقبال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org