0
Saturday 2 Jan 2021 11:27

تعمیراتی شعبے کیطرح باقی شعبوں میں بھی مراعاتی پیکیج دینے چاہئیں، ڈاکٹر سلمان شاہ

تعمیراتی شعبے کیطرح باقی شعبوں میں بھی مراعاتی پیکیج دینے چاہئیں، ڈاکٹر سلمان شاہ
اسلام ٹائمز۔ معروف معاشی ماہر ڈاکٹر سلمان شاہ نے کہا کہ حکومت نے تعمیراتی شعبے میں مراعاتی پیکیج میں توسیع کا اعلان کیا، اس سے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے، اس پیکیج سے ایک ہزار ارب کے پراجیکٹ شروع ہوں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ جب پراجیکٹ شروع ہوں گے تو روزگار کے مواقع بھی بڑھیں گے اور ساتھ ساتھ ٹوٹل جی ڈی پی کا ایک بڑا حصہ ایکٹیویٹ ہو جائے گا۔ معروف معاشی ماہر ڈاکٹر شاہد حسن نے کہا کہ حکومت تعمیراتی شعبے میں رعایتی پیکیج دے رہی ہے اس سے لوگوں کو روزگار ملے گا اور معاشی ایکٹیویٹی بھی بڑھے گی لیکن دوسری طرف لوگوں کو کالے دھن کو دستاویزی بنانے کے بھی موقع مل جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کی مد میں ہمیں 1.4ارب ڈالر قرضہ ملا ہے اور دوسری جانب جی 20 ممالک نے قرضے بھی ری شیڈول کیے، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بھی کم ہیں، ان حالات میں ہمیں معیشت کے حوالے سے مثبت فیصلے کرنے چاہئیں لیکن حکومت کمزور بنیادورں پر فیصلے کر رہی ہے، اگر یہ فیصلے ایسے ہی ہوتے رہے تو ہم جلد ہی کرائسس میں آ جائیں گے۔ معروف معاشی ماہر ڈاکٹر قیس اسلم نے کہا کہ تعمیراتی شعبے میں صرف ایک سٹیک ہولڈر کو فائدہ پہنچایا جا رہا ہے یا تو اس قسم کی مراعات سب سٹیک ہولڈرز اور دوسرے شعبوں کو بھی دیں تاکہ سب کے ساتھ برابر کا معاملہ ہو سکے، اگر حکومت کالا دھن سفید کرنے کے ایسے ہی مواقع دیتی رہی تو پھر انویسٹمنٹ آنا بند ہو جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 907496
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش