0
Saturday 2 Jan 2021 21:06

2020ء نے حکومتی نااہلی کو عیاں کر دیا، کاشف سعید شیخ

2020ء نے حکومتی نااہلی کو عیاں کر دیا، کاشف سعید شیخ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ تبدیلی کے دعویدار حکمرانوں نے معیشت کا پہیہ جام اور کمر توڑ مہنگائی سے عوام کو دن میں تارے دکھا دیئے ہیں، حکومت مہنگائی، بیروزگاری اور کرپشن کے خاتمے سمیت عام آدمی کو ریلیف دینے کے قوم سے کئے گئے وعدے پورے کرے۔ اپنے ایک بیان میں کاشف سعید شیخ نے کہا کہ 2020ء جہاں عوام و ملک کیلئے بڑی آزمائش و محرومیوں کا سال ثابت ہوا ہے، وہاں پر تبدیلی کے دعویدار حکمرانوں کی کارکردگی و نااہلی کو بھی واضح کر دیا ہے، اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے اور ہر پندرہ دن بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے تبدیلی کے دعویدار حکومت نے عوام کا جینا مشکل کر دیا ہے، سال نو پر پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ عوام کیلئے نااہل حکومت کا تحفہ ہے۔

کاشف سعید شیخ نے کہا کہ کہ بجلی گیس کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود عوام اس نعمت خداوندی سے محروم، پیٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے روزمرہ کی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ اور عام آدمی دوقت کی روٹی کیلئے بھی پریشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ بغیر تیاری کے آنے والے حکمرانوں نے عملی طور پر پورے ملک کو بحران سے دوچار کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں حقیقی تبدیلی اور عوامی مسائل کا حل صرف قرآن و سنت کے نفاذ میں ہے، محض چہروں سے نہیں بلکہ نظام کی تبدیلی سے ہی ملک و قوم کی قسمت تبدیل ہو سکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 907540
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش