0
Saturday 2 Jan 2021 21:51

57 کسانوں کی موت واقع ہوچکی پھر بھی مودی حکومت بے حس ہے، پرینکا گاندھی

57 کسانوں کی موت واقع ہوچکی پھر بھی مودی حکومت بے حس ہے، پرینکا گاندھی
اسلام ٹائمز۔ زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کی جاری تحریک کے درمیان ہو رہی اموات کے پیش نظر کانگریس پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سرد موسم میں دہلی بارڈر پر بیٹھے کسان بھائیوں کی موت کی خبریں پریشان کرنے والی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خبروں کے مطابق ابھی تک 57 کسانوں کی جان جاچکی ہے اور سینکڑوں بیمار ہیں، مہینے بھر سے اپنے جائز مطالبات کے لئے بیٹھے کسانوں کی باتیں نہ مان کر حکومت حد درجے کی بے حسی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ پرینکا گاندھی نے کئی بار کسانوں کے حق میں آواز بلند کی ہے اور مودی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سیاہ قوانین کو واپس کرنے سے متعلق کسانوں کا مطالبہ پورا کیا جائے۔ ادھر کسان تنظیموں کے سربراہان نے واضح کر دیا ہے کہ اگر پیر کے روز زرعی قوانین کے واپسی اور ایم ایس پی پر کوئی ٹھوس فیصلہ نہیں لیا گیا تو مظاہرہ میں مزید شدت پیدا کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 907591
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش