QR CodeQR Code

محسوس ہوتا ہے حکمران غربت مٹانے نہیں بلکہ غریب مٹانے آئے ہیں، مصطفیٰ کمال

2 Jan 2021 19:47

تاجر برادری کے وفد سے بات کرتے ہوئے سربراہ پی ایس پی نے کہا کہ نااہل حکمران ہر شعبے میں ناکامی کے سبب معیشت اور ملک کے ساتھ بھیانک کھیل کھیل رہے ہیں جس کا ملک کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچ رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ عوام کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول ناممکن بن گیا ہے، محسوس ہوتا ہے کہ حکمران غربت مٹانے نہیں بلکہ غریب مٹانے آئے ہیں۔ مصطفیٰ کمال نے کراچی کے علاقے لیاقت آباد سے تعلق رکھنے والی تاجر برادری کے وفد سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نااہل حکمران ہر شعبے میں ناکامی کے سبب معیشت اور ملک کے ساتھ بھیانک کھیل کھیل رہے ہیں جس کا ملک کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچ رہا ہے۔ مصطفیٰ کمال نے حالیہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے اس حکومتی قدم کو عوام دشمن قدم بھی قرار دیا۔


خبر کا کوڈ: 907600

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/907600/محسوس-ہوتا-ہے-حکمران-غربت-مٹانے-نہیں-بلکہ-غریب-ا-ئے-ہیں-مصطفی-کمال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org