QR CodeQR Code

شہید جنرل قاسم سلیمانی و ابومہدی المہندس کی پہلی برسی

امریکہ کی حالیہ فوجی نقل و حرکت اُسکے شدید خوف کو ظاہر کرتی ہے، ہادی العامری

1 Jan 2021 20:07

شہید کمانڈرز کی پہلی برسی کے حوالے سے عرب نیوز چینل المسیرہ کو دیئے گئے انٹرویو میں حشد الشعبی کے ڈپٹی چیئرمین ہادی العامری نے تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی مزاحمتی محاذ یمن سے لے کر فلسطین تک پھیلا ہوا ہے اور آنیوالے ہر دن کیساتھ پہلے سے زیادہ مضبوط ہو رہا ہے جبکہ خطے میں امریکہ کی تازہ فوجی نقل و حرکت؛ اسلامی مزاحمتی محاذ سے اُسے لاحق اُس شدید خوف کی علامت ہے جو اسے بے چین کئے دے رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ایرانی سپاہ قدس کے سابق کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی، حشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابومہدی المہندس اور رفقاء کی پہلی برسی کے حوالے میڈیا کے ساتھ کی جانے والی گفتگو میں عراقی عوامی مزاحمتی فورس حشد الشعبی کے ڈپٹی چیئرمین و عراقی پارلیمانی اتحاد الفتح کے سربراہ ہادی العامری نے تاکید کی ہے کہ شہداء کا رَستہ ان کے خون سے مزین ہے جبکہ مزاحمتی فورسز کبھی اس سے پیچھے نہیں ہٹیں گی۔ عرب نیوز چینل المسیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے ہادی العامری نے کہا کہ اسلامی مزاحمتی محاذ یمن سے لے کر فلسطین تک پھیلا ہوا ہے اور آنے والے ہر دن کے ساتھ پہلے سے زیادہ مضبوط ہو رہا ہے۔ انہوں نے خطے میں امریکہ کی تازہ فوجی نقل و حرکت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی وسیع فوجی نقل و حرکت؛ اسلامی مزاحمتی محاذ سے اُسے لاحق اُس شدید خوف کی علامت ہے جو اسے بے چین کئے دے رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 907601

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/907601/امریکہ-کی-حالیہ-فوجی-نقل-حرکت-ا-سکے-شدید-خوف-کو-ظاہر-کرتی-ہے-ہادی-العامری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org