QR CodeQR Code

اسلام آباد میں طالبعلم کے جاں بحق ہونے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل انکوائری کے لیے نوٹیفکیشن جاری

2 Jan 2021 20:37

انسداد دہشت گردی سکواڈ (اے ٹی ایس) پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے ایک 22 سالہ نوجوان جاں بحق ہوا جبکہ پولیس نے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے 5 اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اے ٹی ایس پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے 22 سالہ نوجوان کے جاں بحق ہونے کے بعد جوڈیشل انکوائری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی سکواڈ (اے ٹی ایس) پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے ایک 22 سالہ نوجوان جاں بحق ہوا جبکہ پولیس نے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے 5 اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا۔ دوسری طرف وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے جوڈیشل انکوائری کے احکامات جاری کر دیے۔ طالبعلم کے جاں بحق ہونے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل انکوائری کے لیے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ رانا وقاص انور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ انکوائری افسر کیے گئے ہیں۔

جوڈیشل انکوائری پانچ روز میں جامع رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تمام گواہوں، لواحقین اور پولیس افسران کے بیانات بھی قلمبند کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ دوسری طرف وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں ہونے والا واقعے کی شفاف انکوائری ہو گی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے لکھا کہ اسلام آباد میں نوجوان کے قتل پر شفاف انکوائری کریں گے اور حقائق عوام کے سامنے رکھیں، قانون کے مطابق جو بھی ذمہ دار ہوا اس کیخلاف کارروائی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات پورے معاشرے کے لئے تکلیف دہ ہیں۔ سب سے زیادہ تکلیف میں سے لواحقین گزرتے ہیں۔ اللہ انکو صبر جمیل عطا فرمائے۔


خبر کا کوڈ: 907616

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/907616/اسلام-ا-باد-میں-طالبعلم-کے-جاں-بحق-ہونے-کی-تحقیقات-لیے-جوڈیشل-انکوائری-نوٹیفکیشن-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org