0
Saturday 2 Jan 2021 21:59

اصغریہ تحریک کا آیت اللہ مصباح یزدیؒ کے انتقال پر دلی رنج و غم کا اظہار

اصغریہ تحریک کا  آیت اللہ مصباح یزدیؒ کے انتقال پر دلی رنج و غم کا اظہار
اسلام ٹائمز۔ اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے مرکزی صدر سید خادم حسین رضوی نے عالم تشیع کے عظیم عالم، فیلسوف، استاد عرفان و اخلاق آیت اللہ محمد تقی مصباح یزدیؒ کے انتقال پر دلی رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں خادم رضوی نے کہا کہ علامہ محمد تقی مصباح یزدی نے نظام ولایت و حکومت اسلامی کے مستحکم ستون اور معلم اخلاق کے ساتھ ساتھ عصر حاضر کے مغربی ممالک سے اٹھنے والے سوالات کے جوابات میں کوئی کسر باقی نہ رکھی، آیت الله مصباح یزدی کا شمار بانی انقلاب امام امت بت شکن روح اللہ موسوی الخمینیؒ، آیت اللہ العظمیٰ بروجردی، مفسر قرآن فیلسوف عصر علامہ طباطبائی، عالم و عارف ربانی آیة اللہ العظمیٰ بہجت کے شاگردوں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علامہ طاب ثراہ کے انقلابی، علمی اور فکری خدمات اس بات پر واضح اور روشن گواہ ہیں کہ انکے وجود پُربرکت سے پوری زندگی علامہ طباطبائی، شہید مطہری، حضرت امام خمینیؒ کی یادیں تازہ ہوا کرتی ہیں، اہل علم، اہل بصیرت،اہل تقویٰ اور پرہیزگاری کیلئے آپ ہمیشہ مشعل راہ ہیں، افسوس کہ یہ ممتاز عالم، فلسفی، عارف اور فقیہ اب نہ رہا۔ مرکزی صدر نے کہا کہ اس عظیم نقصان اور غمزدہ موقع پر رہبر معظم سید علی خامنہ ای، مراجع تقلید، متعلقین خصوصاً محترم علی مصباح یزدی کو تسلیت اور تعزیت پیش کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 907622
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش