0
Saturday 2 Jan 2021 22:03

دفاعی بل پر ٹرمپ کا ویٹو سینیٹ نے مسترد کر دیا

دفاعی بل پر ٹرمپ کا ویٹو سینیٹ نے مسترد کر دیا
اسلام ٹائمز۔ ڈونلڈ ٹرمپ جو چند ہفتوں میں صدارت چھوڑنے والے ہیں، انہوں نے امریکی سینٹ میں پیش ہوئے دفاعی بل پر اپنا ویٹو استعمال کرتے ہوئے اُسے مسترد کردیا تھا لیکن سینیٹ نے اُلٹا اُنہی کے ویٹو کو مسترد کردیا۔ روسی نیوز ایجنسی اسپیوٹنک کے مطابق امریکی کانگریس کے ایوان بالا سینیٹ نے مالی سال 2021 کے قومی دفاعی بل پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ویٹو کو مسترد کردیا ہے۔ سینیٹ کے اس فیصلہ کو مسٹر ٹرمپ کے لئے ایک بڑا دھچکا سمجھا جارہا ہے اس لئے کہ ان کے دور میں یہ ایسا پہلی بار ہوا ہے۔ سینیٹ میں پیش ہوئے قومی دفاع اتھارٹی ایکٹ (اے ڈی اے اے ) کے نام سے اس بل کی حمایت 81 ارکان نے جبکہ 13 مخالف تھے۔ جسے سینیٹ نے منظور کرلیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جو چند ہفتوں میں صدارت چھوڑنے والے ہیں، بل کی کچھ شقوں پر مخالفت کرتے ہوئے 23 دسمبر کو اس بل کو ویٹو کیا تھا ۔
 
خبر کا کوڈ : 907623
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش