0
Saturday 2 Jan 2021 22:27

امریکی فرم کو ساڑھے چار ارب روپے ذمہ داران کے اثاثے بیچ کرادا کیے جائیں، سراج الحق

امریکی فرم کو ساڑھے چار ارب روپے ذمہ داران کے اثاثے بیچ کرادا کیے جائیں، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ امریکی فرم کو ساڑھے چار ارب روپے ذمہ داران کے اثاثے بیچ کرادا کیے جائیں۔ منصورہ میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے برطانوی عدالت کی جانب سے امریکی فرم براڈ شیٹ ایل ایل سی کے حق میں فیصلہ آنے پر کہا کہ جرمانہ کی رقم جو 4.59 ارب روپے ہے ذمہ داران کے اثاثے بیچ کر ادا کی جائے اور انہیں جیل بھیجا جائے۔ انہوں نے مزید کہاکہ ریکو ڈک پر کیس ہارنے کے بعد یہ عالمی سطح پر ایک اور پسپائی ہے، 2003 ءمیں پرویز مشرف کے دور حکومت میں براڈ شیٹ کو امریکا اور برطانیہ میں پاکستانیوں کے خفیہ اثاثے تلاش کرنے کے لیے ہائر کیا گیا تھا، اثاثے تو کیا ملنے تھے الٹا ملکی خزانے سے اربوں روپے جرمانہ ادا کرنا پڑ رہا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق سینیٹر سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ نا اہل اشرافیہ جو ملک پر کئی دہائیوں سے مسلط ہے اور اس کے وسائل کو دیمک کی طرح چاٹ رہے ہیں، ان سے جان چھڑائے بغیر ترقی نہیں کی جا سکتی۔ انہوں نے مزید کہاکہ حکمرانوں کی فرسودہ پالیسیاں جاری رہیں تو خدانخواستہ ملک ڈیفالٹ کر جائے گا، احتساب کا نعرہ مذاق بن کر رہ گیا ہے، ملک پر قابض اشرافیہ نے پائےدار اسلامی معاشرہ کے قیام کی ہمیشہ اور ہر طریقہ سے مخالفت کی ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 907629
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش