0
Saturday 2 Jan 2021 23:48

فرسودہ پالیسیاں جاری رہیں تو خدانخواستہ ملک ڈیفالٹ کر جائے گا، سراج الحق

فرسودہ پالیسیاں جاری رہیں تو خدانخواستہ ملک ڈیفالٹ کر جائے گا، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ منصورہ میں جاری مجلس شوریٰ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب اور مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی فرسودہ پالیسیاں جاری رہیں تو خدانخواستہ ملک ڈیفالٹ کر جائے گا، ثابت ہو گیا کہ موجودہ اور سابقہ حکمران پارٹیاں عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہو گئیں، تحریک انصاف کے تبدیلی کے دعوی جھوٹ کے پہاڑ ثابت ہوئے، احتساب کا نعرہ مذاق بن کر رہ گیا، امریکی فرم کو ساڑھے چار ارب روپے ذمہ داران کے اثاثے بیچ کر ادا کیے جائیں، جماعت اسلامی واحد جمہوری جماعت جو فیملی کلب نہیں، نظام بدلنے کیلئے میدان عمل میں ہیں۔ سراج الحق نے کہا کہ اگرچہ سابقہ ادوار میں بھی ملکی بہتری کیلئے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں ہوئے موجودہ حکمران تو نااہل ترین ثابت ہو چکے ہیں، معیشت، تعلیم، صحت اور دیگر داخلی محاذوں پر یہی پالیسیاں جاری رہی تو خدانخواستہ ملک ڈیفالٹ کر جائے گا۔

برطانوی عدالت کی جانب سے امریکی فرم براڈ شیٹ ایل ایل سی کے حق میں فیصلہ آنے پر انہوں نے کہا کہ جرمانہ کی رقم جو 4.59 ارب روپے ہے، ذمہ داران کے اثاثے بیچ کر ادا کی جائے اور انہیں جیل بھیجا جائے، ریکو ڈک پر کیس ہارنے کے بعد یہ عالمی سطح پر ایک اور پسپائی ہے، 2003 ء میں پرویز مشرف کے دور حکومت میں براڈ شیٹ کو امریکہ اور برطانیہ میں پاکستانیوں کے خفیہ اثاثے تلاش کرنے کیلئے ہائر کیا گیا تھا، اثاثے تو کیا ملنے تھے الٹا ملکی خزانے سے اربوں روپے جرمانہ ادا کرنا پڑ رہا ہے،نا اہل اشرافیہ جو ملک پر کئی دہائیوں سے مسلط اور اس کے وسائل کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے سے جان چھڑائے بغیر ترقی نہیں کی جا سکتی۔
 
خبر کا کوڈ : 907651
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش