QR CodeQR Code

سربراہ لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر کا تعیناتی کے بعد پہلا اجلاس

2 Jan 2021 23:56

اجلاس میں لاہور کی مجموعی امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ سی سی پی او نے کہا کہ ہاٹ سپاٹ ایریاز میں فوری سنیپ چیکنگ کرائی جائے، اشتہاری ملزمان، عادی مجرموں اور عدالتی مفروروں کو پکڑا جائے۔ سی سی پی او نے کہا کہ تمام ڈویژنل افسران شہریوں کے مسائل ذاتی دلچسپی لیکر سنیں۔


اسلام ٹائمز۔ سربراہ لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر کا تعیناتی کے بعد پہلا اجلاس، سی سی پی او لاہور نے احکامات دیئے کہ شہر میں موثر پٹرولنگ کی جائے، لیکن نہ کسی کا وقار مجروح کیا جائے اور نہ وہ یہ ہونے دیں گے۔ سی سی پی او آفس میں ہونیوالے اجلاس میں ڈی آئی جی انوسٹی گیشن شارق جمال، ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق احمد خان، ایس ایس پی ڈسپلن سید امین بخاری، ایس ایس پی انوسٹی گیشن عبدالغفار قیصرانی سمیت تمام انوسٹی گیشن و آپریشنز ڈویژنل افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں لاہور کی مجموعی امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ سی سی پی او نے کہا کہ ہاٹ سپاٹ ایریاز میں فوری سنیپ چیکنگ کرائی جائے، اشتہاری ملزمان، عادی مجرموں اور عدالتی مفروروں کو پکڑا جائے۔ سی سی پی او نے کہا کہ تمام ڈویژنل افسران شہریوں کے مسائل ذاتی دلچسپی لیکر سنیں۔


خبر کا کوڈ: 907653

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/907653/سربراہ-لاہور-پولیس-غلام-محمود-ڈوگر-کا-تعیناتی-کے-بعد-پہلا-اجلاس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org