0
Sunday 3 Jan 2021 00:13

جنرل قاسم سلیمانی نے استعماری قوتوں کے منصوبوں کو اپنی حکمت عملی سے ناکام بنایا، علامہ ساجد نقوی

جنرل قاسم سلیمانی نے استعماری قوتوں کے منصوبوں کو اپنی حکمت عملی سے ناکام بنایا، علامہ ساجد نقوی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے شہدائے قدس کی پہلی برسی پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ استعماری قوتوں کی وجہ سے پوری دنیا کا امن خطرے میں ہے، جنرل قاسم سلیمانی جنہوں نے دہشتگردی کیخلاف عملی طور پر جدوجہد کی اور بہت بڑے فتنے کا نہ صرف خاتمہ کیا بلکہ استعماری قوتوں کے منصوبوں کو بھی اپنی حکمت عملی سے ناکام بنایا وہ داد تحسین کے مستحق ہیں، دنیا کے امن کے لئے ضروری ہے کہ ظلم کے خلاف اور مظلوم کی حمایت میں ڈٹ کر کھڑا ہوا جائے، یہی زندہ قوموں اور آزاد معاشروں کی پہچان ہوا کرتی ہے۔

علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ قاسم سلیمانی شہید جرات، بہادری کا نہ صرف نشان تھے، بلکہ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف عملی طور پر جدوجہد کی اور بہت بڑے فتنوں کا خاتمہ کرنے کے ساتھ ساتھ استعماری قوتوں کے منصوبوں کو بھی اپنی حکمت عملی سے خاک میں ملایا، دنیا کے امن کے لئے ضروری ہے کہ ظلم کے خلاف اور مظلوم کی حمایت میں ڈٹ کر کھڑا ہوا جائے، یہی زندہ قوتوں، آزاد معاشروں اور حریت پسندوں کی پہچان ہوا کرتی ہے اور اسی شان سے جنرل قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کے جام شہادت نوش کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ استعماری طاقتوں کی وجہ سے پوری دنیا کا امن خطرے میں ہے، جنہیں انسانی حقوق کی کوئی پرواہ ہے، نہ خود اپنے قوانین اور نہ ہی بین الاقوامی حدود کا کوئی لحاظ، استعماری جارحیت تمام حدیں کراس کرچکی ہے، استعماری جارحیت اس حد تک بڑھ چکی ہے کہ استعمار جب چاہے، جہاں چاہے، اس خطے اور ملک کو تاراج کر دیتا ہے، قرآن پاک کی سورة النمل کی آیت 34 میں ارشار ربانی ہے کہ بادشاہ جب کسی ملک میں گھس آتے ہیں تو اسے خراب اور اس کے عزت والوں کو ذلیل کر دیتے ہیں، یہی کچھ وہ کیا کرتے ہیں، اسی استعماری کھلی جارحیت کی وجہ سے آج مشرق وسطیٰ میں اسرائیل جیسا ناجائز وجود پروان چڑھا، جاپان (ناگاساکی، ہیروشیما) عراق، افغانستان اور شام میں ظلم و جبر کے پہاڑ توڑے گئے، ان ملکوں میں تباہی پھیلائی گئی اور عوام کو اپنے ہی وطن میں مہاجر بنا دیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم استعماریت، ظلم، جبر کیخلاف مزاحمت کرنیوالے سرفروشان اسلام کو تحسین پیش کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 907657
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش