QR CodeQR Code

فواد چوہدری کی مولانا فضل الرحمان کو وزارت عظمیٰ کی پیشکش

3 Jan 2021 08:29

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے مولانا فضل الرحمن پر تنقید کرتے ہوئے لکھا ہے کہ مولانا فضل الرحمن 1988 سے 2010 تک ہر حکومت کا حصہ رہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ڈیپ اسٹیٹ پر انحصار بری بات ہے اور مولانا سب سے بڑی ڈیپ اسٹیٹ کے پاس گئے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے مولانا فضل الرحمن پر تنقید کرتے ہوئے لکھا ہے کہ مولانا فضل الرحمن 1988 سے 2010 تک ہر حکومت کا حصہ رہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا نے فرمائش کی تھی کہ مجھے وزیراعظم بنائیں ہم آپ کے لئے حاضر ہیں۔ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا اپنے ٹوئٹ میں مولانا کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان میں ہوں تو جنگ بیچتے ہیں امریکا کو شدت پسندی کا علاج، حکیم ہو تو ایسا۔


خبر کا کوڈ: 907697

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/907697/فواد-چوہدری-کی-مولانا-فضل-الرحمان-کو-وزارت-عظمی-پیشکش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org