شناختی کارڈ بلاک کروانے پر خاتون کے باپ اور نادرا کو 5، 5 لاکھ روپے جرمانہ
3 Jan 2021 08:36
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے خاتون کے ساتھ ساتھ خاندانی جھگڑے پر نادار کی جانب سے شناختی کارڈ بلاک کرنے کا اختیار بھی غیر قانونی قرار دے دیا۔
اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی جانب سے خاتون شہری کا شناختی کارڈ بلاک کرنا غیر قانونی قراردے دیا۔ خاتون عروج تابانی کو والد نے بیٹی ماننے سے انکار کیا تھا اور نادرا سے کہہ کر شناختی کارڈ بھی بلاک کروا دیا تھا۔ متاثرہ خاتون نے شناختی کارڈ بلاک کرنے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ ہفتہ کو ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے نادرا اور خاتون کے والد یعقوب تابانی پر 5، 5 لاکھ روپے ہرجانہ عائد کر دیا۔
خبر کا کوڈ: 907698