0
Sunday 3 Jan 2021 18:10

برطانیہ میں بننے والی متنازع فلم شیعہ سنی فسادات کی سازش ہے، علامہ سبطین سبزواری

برطانیہ میں بننے والی متنازع فلم شیعہ سنی فسادات کی سازش ہے، علامہ سبطین سبزواری
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے برطانیہ میں تیار ہونیوالی متنازع فلم خاتون جنت کو شیعہ سنی فسادات کروانے کی سازش قرار دیتے ہوئے اس سے اظہار بیزاری کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ برطانوی خفیہ ایجنسی کی سرمایہ کاری سے بننے والی فلم کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایم آئی سیکس MI-6 کے ایجنٹوں اور جھنگ کے تکفیری دہشتگرد گروہ میں کوئی فرق نہیں، دونوں نے اسلام کی قوت کو پارہ پارہ کیا اور مسلمانوں میں نفرتیں پیدا کیں، ان کی سازشوں کو پہلے بھی ناکام بنایا تھا، یہ آئندہ بھی نامراد ہوں گے۔

صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا جعفر عباس نقوی اور سیکرٹری اطلاعات مرزا تقی علی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فقہی اختلافات کے باوجود شیعہ سنی مکاتب فکر، امت اسلامیہ میں نفرتیں پیدا کرنیوالوں کیخلاف متحد ہیں اور ان کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ اور پاکستان کے غلیظ ٹولے کی سازشوں کو اتحاد امت سے ناکام بنائیں گے اور یہ معاشرے کیلئے عبرت کا نشان ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ شیعہ سنی اختلافات چودہ صدیوں پرانے ہیں، ان کو اچھالنے والے استعماری ایجنٹ ہیں جو شیعہ مسلک میں بھی تقسیم پیدا کرنے کی سازش کر رہے ہیں لیکن عوام دین کے ان غداروں کو پہچان چکے ہیں، ان شاءاللہ یہ تباہ و برباد ہوں گے اور ان کا ایجنڈا پہلے بھی علامہ سید ساجد علی نقوی کی قیادت میں ناکام بنایا تھا، آئندہ بھی ناکام بنائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 907711
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش