QR CodeQR Code

حکومت 11 جنوری کو ہر صورت اسکول کھولنے کی اجازت دے، جماعت اسلامی

3 Jan 2021 14:04

اپنے بیان میں شعبہ تعلیم کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر اسحاق منصوری نے کہا کہ کسی بھی ملک و قوم کی ترقی و تباہی تعلیم کے شعبہ سے وابستہ ہے، تعلیم کے شعبہ کے ساتھ حکومتی رویہ افسوس ناک ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ شعبہ تعلیم کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر اسحاق منصوری نے 11 جنوری کو تعلیمی ادارے کھولنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے بے یقینی کی صورتحال نے اساتذہ، بچوں اور والدین کو پریشان کر دیا ہے، جب بچے پڑھیں گے نہیں، تو پھر وہ امتحان کیسے دے سکیں گے۔ اپنے ایک بیان میں اسحاق منصوری نے کہا کہ کورونا وبا سے حفاظت کے ساتھ تعلیم بھی اشد ضروری ہے، جب ہر کاروبار و ادارے کھلے ہوئے ہیں، تو پھر تعلیمی اداروں کو بھی کھلنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک و قوم کی ترقی و تباہی تعلیم کے شعبہ سے وابستہ ہے، تعلیم کے شعبہ کے ساتھ حکومتی رویہ افسوس ناک ہے، اس لئے حکومت ملک کی ترقی اور نوجوان نسل کے بہتر مستبقل کیلئے ایس او پیز کے تحت حکومتی اعلان کے مطابق ہر حال میں تعلیمی ادارے کھولنے کی اجازت دی جائے۔


خبر کا کوڈ: 907766

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/907766/حکومت-11-جنوری-کو-ہر-صورت-اسکول-کھولنے-کی-اجازت-دے-جماعت-اسلامی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org