0
Sunday 3 Jan 2021 14:15

آئی ایس او کا یکم سے 7 جنوری تک ہفتہ ترویج شہید سردار منانے کا اعلان

قاسم سلیمانی نے شرالمطلق داعش سے نجات دیکر انسانیت پر احسان کیا، عارف حسین
آئی ایس او کا یکم سے 7 جنوری تک ہفتہ ترویج شہید سردار منانے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ اُمت مسلمہ کے عظیم مجاہد شہید سردار قاسم سلیمانی کی پہلی برسی کے موقع پر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان نے یکم سے سات جنوری تک ہفتہ کردار ترویجِ شہید سردار منانے کا اعلان کیا ہے۔ مرکزی صدر عارف حسین الجانی نے اس موقع پر شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی کی شہادت سے ملت اسلامیہ کا عظیم نقصان ہوا اور ایک ایسا خلا پیداہوا ہے جو کبھی پر نہیں ہوگا، عالمی استعمار خوفزہ ہوکر حریت پسندوں کی آواز کو دبانے کی ناکام کوشش کرتا ہے اور ہمیشہ سے حریت اور آزادی اظہار کیخلاف سازشی عنصر کا کردار ادا کیا ہے۔ عارف حسین الجانی نے مزید کہا کہ شہید حاج سردار نے شرالمطلق داعش سے عالمِ انسانیت کو نجات دیکر احسانِ عظیم کیا ہے اگر وہ داعش کی کمر نہ توڑتے تو یہ ناسور پوری دنیا کو یہ خطرناک ثابت ہو سکتا تھا۔
 
انہوں نے مزید کہا کہ 3 جنوری سانحہ بغداد قیامت صغریٰ سے کم نہیں تھا، رہتی دنیا تک یہ روز یاد رکھا جائے گا۔ ہم شہدائے بغداد سے یہ عہد کرتے ہیں کہ شہید سردار کے پیروکار کسی صورت استعمار دشمنی کو ترک نہیں گے۔ مرکزی صدر نے کہا کہ سالِ رواں کے آغاز میں عالمی دہشتگرد امریکہ نے عالم اسلام کے دشمن امریکہ نے ظلم و جبر کی تاریخ میں ایک اور سیاہ باب کا اضافہ کیا، اسلام کے دشمنوں کو یہ جان لینا چاہیئے کہ دینِ، راہِ خدا کے مجاہدین اور عشاق امام عالی مقام امام حسین علیہ السلام، خدا کے راستے میں شہید ہونے سے نہیں ڈرتے اور ہمیشہ سے دنیا کے مستکبروں کے مقابلے میں میدان میں ڈٹے رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 907767
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش